9،10 محرم کوموبائل فون سروس بندکرنےکا فیصلہ



ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر 10،9 محرم کوموبائل فون سروس بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کمیٹی امن وامان کامحرم سیکیورٹی پلان سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون راجہ بشارت نےصدارت کی۔  
اجلاس میں  محرم کے دوران سیکوٹی امور خصوصاً راولپنڈی ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ  10،9 محرم کوموبائل فون سروس بندرکھی جائے گی۔
وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصرکی بیخ کنی کیلئےتمام ممکن اقدامات کریں گے کسی کوملک میں انارکی پھیلانےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکومت کومخصوص حالات میں موبائل فون سروس بندکرنے کی اجازت دے دی۔

Comments

Popular posts from this blog

15ستمبر سے پہلے اساتذہ اور طلبا کے سکول آنے پر مکمل پابندی عائد

Tecno موبائل کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر شاندار تحائف اور آفرز کا اعلان