Posts

فلپائن میں 6.6 شدت کا زلزلہ، کورونا مرکز سمیت درجنوں عمارتیں تباہ-

Image
       منیلا :    فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ درجنوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے ماسبات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں - جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ 50 سے زائد مریضوں کو اسپتال لایا گیا جس میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ مکمل طور پر تباہ ہونے والی عمارتوں میں 2 کورونا طبی سینٹرز، ایک پل اور پورٹ میں واقع ایک عمارت بھی شامل ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے۔ اور اہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔  شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زلزلے سے تباہ ہونے والے دو کورونا سینٹرز میں زیر علاج 100 سے زائد مریضوں کو قریبی اسکول کی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کورونا کے مریضوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔ واضح رہے کہ 1990 میں 7.7 شدت کے زلزلے میں فلپائن میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ 200 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔  

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے کھیلاجائے گا-

Image
  پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریزکاتیسرااورآخری ٹیسٹ میچ جمعہ سے سائوتھمپٹن میں کھیلاجائے گا - دوسراٹیسٹ میچ بارش کے باعث ہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوگیاتھا - انگلینڈکوسیریزمیں ایک (0) صفرکی برتری حاصل ہے -    

15ستمبر سے پہلے اساتذہ اور طلبا کے سکول آنے پر مکمل پابندی عائد

Image
  ہیڈ ٹیچر اور درجہ چہارم کے ملازمین سکولز آ سکیں گے، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر- لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتاز ہ ترین۔1 2 اگست 2020ء) سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے کہا ہے کہ سکولوں کی بندش تک اساتذہ اور طلبا کے سکول آنے پر مکمل پابندی عائد ہوگیا حکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے صرف ہیڈ ٹیچر اور درجہ چہارم کے ملازمین کے علاوہ سکول بندش تک کسی طالبعلم یا ٹیچر کو سکول آنے کی اجازت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکولوں کی بندش تک اساتذہ اور طلبا کے سکول آنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ صرف ہیڈ ٹیچر اور درجہ چہارم کے ملازمین کو سکول آنے کی اجازت ہے، طلباء اور اساتذہ کے سکول آنے کی صورت میں سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے کہا ہے کہ نہم جماعت کے طلبا کو بھی رجسٹریشن کیلئے سکول نہیں بلایا جاسکے گا - سکول انتظامیہ کے پاس نہم کے طلبا کا   ریکارڈ   موجود ہے طلبا کے   ریکارڈ   کے مطابق اساتذہ رجسٹریشن کرانے کے پابن

Tecno موبائل کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر شاندار تحائف اور آفرز کا اعلان

Image
پاکستان کے مشہور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر اپنے صارفین کے لئے شاندار تحائف اور بے شمار آفرز کا اعلا ن کیا ہے.   یہ شاندارقرع اندازی 27 جولائی سے 14 اگست تک جاری رہے گی .  صارفین 27 جولائی سے 14 اگست کے درمیان ٹیکنو موبائل خرید کر اس شاندار قرع اندازی میں حصہ لے کر جیت سکتے ہیں، Suzuki کار , موٹرسائیکل , LED TV ، چارجنگ فینز، ٹیکنو پاور بینک اس کے علاوہ ٹیکنو کے بہترین اسمارٹ فونز Camon 15, Pouvoir 4, Spark 5 Pro Spark 4 Lite پر 2000/- تک کا حیرت انگیز ڈسکاؤنٹ ۔ قری اندازی میں حصہ لینے کے لئے ٹیکنو موبائل کے آفیشل ویب سائٹ www.tecnoluckydraw.com پر وزٹ کریں۔ اپنے IMEI نمبر1 اور 2، نام اور موبائل نمبر درج کریں۔ جیتنے والے صارفین کو کپمنی کی جانب سے ویب سائٹ پر فوری آگاہ کر دیاجائے گا-

9،10 محرم کوموبائل فون سروس بندکرنےکا فیصلہ

Image
ویب ڈیسک  : پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر 10،9 محرم کوموبائل فون سروس بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کمیٹی امن وامان کامحرم سیکیورٹی پلان سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون راجہ بشارت نےصدارت کی۔   اجلاس میں  محرم کے دوران سیکوٹی امور خصوصاً راولپنڈی ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ  10،9 محرم کوموبائل فون سروس بندرکھی جائے گی۔ وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصرکی بیخ کنی کیلئےتمام ممکن اقدامات کریں گے کسی کوملک میں انارکی پھیلانےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکومت کومخصوص حالات میں موبائل فون سروس بندکرنے کی اجازت دے دی۔